آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوال اٹھادیا، بیٹا سیخ پا

بھارتی گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوالات اٹھادیے جس پر بیٹا سیخ پا ہوگیا اور کہا کہ میں اپنی پرورش پر کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔ 

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو نے کہا کہ ہم تین بھائی ہیں، ہماری ماں ریتا بھٹاچاریہ نے ہماری پرورش کی۔ 

جان کا کہنا تھا کہ میرے والد ہماری زندگی کا کبھی حصہ ہی نہیں تھے، مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے ہماری مدد کیوں نہیں کی۔ 

اس نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ایسے متعدد مرد سیلیبریٹیز ہیں جن کی طلاقیں ہوئیں اور پھر دوسری شادیاں بھی ہوئیں، شاید انھوں نے اپنی سابقہ بیویوں سے بات نہ کی ہو، لیکن شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والے بچوں کی مدد نہ کی ہو۔ 


جان کمار سانو نے کہا کہ میرے کیس میں میرے والد نے تو ہمارے ساتھ رابطہ رکھنے سے ہی انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ جان کمار سانو نے ریئلٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن میں شو کی ایک کنٹیسٹنٹ نکی تمبولی سے کہہ دیا تھا کہ وہ مراٹھی زبان کا استعمال نہ کریں اس سے مجھے چڑ ہوتی ہے۔ 

ان کے اس بیان پر ریاست مہاراشٹرا، جہاں یہ زبان بولی جاتی ہے، کی حکمراں جماعت شیو سینا اور مہاراشٹرا نونرمان سینا نے کمار سانو سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

اس شدید دباؤ کے بعد کمار سانو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میرا بیٹا 27 سال سے میرے پاس نہیں ہے اور نہ ہی میں اس کی پرورش کے بارے میں جانتا ہوں، وہ اپنی ماں ریٹا بھٹاچاریہ کے پاس پلا بڑھا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید