• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کل سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع

بلوچستان کے 20 اضلاع میں کل سے جمعرات تک  بارش اور برف باری متوقع ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کیلئے ایڈوائزی جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، مستونگ، نوشکی، قلات خضدار، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، آوارن، لسبیلہ، چاغی اور گوادر میں جمعرات تک گرج  چمک کے ساتھ بارشوں جبکہ شمالی علاقوں کی پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔


اس حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور برف باری کی صورت میں ہیوی مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی بھی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین