• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سمیت کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ جاری

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، کوئٹہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ جاری ہے ، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود ہے اور آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مستونگ، قلات، خضدار، کو ہلو ، بارکھان، سبّی، لسبیلہ، ہرنائی، زیارت اور تربت اور آواران میں گر ج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ ضلع بولان خضدار اور قلات و ملحقہ علا قوں میں تیز بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ہرنائی، زیارت،لسبیلہ سمیت متعدد اضلاع میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بارش کے بعد کوئٹہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش سے شہری ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔

تازہ ترین