• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت رہی تو ملک کیلئے خطرات سنگین ہوجائیں گے، احسن اقبال


مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت بیٹھی رہی تو ملک کے لیے خطرات مزید سنگین ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت میں (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں میں دو ہزار لوگ آتے ہیں.

احسن اقبال نے کہا کہ اگر حکومت کی بات مان لی جائے تو اتنے کم افراد سے کورونا کیوں پھیلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے ریاستی وسائل کا مقابلہ ناممکن ہوتا ہے۔

تازہ ترین