• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری تک 33لاکھ ٹن گندم پاکستان پہنچ جائیگی

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت کے ذمہ داران کی نااہلی کی وجہ سے 225ڈالر والی یوکرینی گندم آج 290ڈالر فی ٹن پاکستان خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ عمر حمید نے کئی ہفتے قبل 25لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی تجویز دی۔ اس وقت یوکرینی گندم 215ڈالر فریٹ آن بورڈ نجی شعبہ خرید رہا تھا مگر وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ای سی سی کے اجلاس میں نہ صرف 225ڈالر فی ٹن یوکرینی گندم خریدنے کی تجویز مسترد کی بلکہ اب ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 4لاکھ ٹن درآمدی گندم کے جو ٹینڈرز منگوائے اُس میں 290ڈالر فی ٹن گندم کی درآمد کی پیشکش حکومت کو موصول ہوئی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وائس چیئرمین کاشف شبیر شیخ نے بتایا کہ جنوری 2021ء تک حکومت 18لاکھ ٹن گندم امپورٹ کر لے گی اور نجی شعبہ 15لاکھ ٹن گندم اُس وقت تک درآمد کر لے گا۔

تازہ ترین