• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کرگئے


سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔

سابق نیول چیف کے اہلِ خانہ کے مطابق ایڈمرل فصیح بخاری کی نمازِ جنازہ کل چک شہزاد میں ادا کی جائے گی۔

ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری پاکستان بننے سے قبل 1942ء میں پیدا ہوئے، 2 مئی 1997ء سے 2 اکتوبر 1999ء تک 2 سال پاکستان نیوی کے سربراہ رہے۔

مرحوم ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے 17 اکتوبر 2011ء سے 29 مئی 2013ء تک بطور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔

تازہ ترین