• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ﷲ کرے جتنی خوش تم اس سال ہو، ہمیشہ رہو،اقرا کی سالگرہ پر یاسر کا پیغام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اقراء عزیز نےگزشتہ روز اپنی 23ویں سالگرہ منائی، اس خاص دن پریاسرحسین نے نصف بہترکو اپنے مخصوص چلبلے اندازمیں مبارک دی۔انسٹا پر یاسر نے اپنی اور اقراء کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، اللہ کرے جتنی خوش تم اس سال ہو ، ہمیشہ رہو، آمین۔اہلیہ کیلئے پیارکا اظہارکرتے ہوئے یاسر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی غزل کا معروف شعر” ستاروں سے آگے جہاں اوربھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں” لکھتے ہوئے پیار کا فلسفہ سمجھایا۔جواب میں اقراء نے بھی یاسرکو لائف لائن کہتے ہوئے اپنے لیے یہ پیار ہمیشہ برقرار رہنے کی دُعا کی۔اقراء نے لکھا کہ شادی کے اس ایک سال میں آپ نے جتنا خوش مجھے رکھا ہے، اب آگے زندگی اوربھی حسین ہوگی انشاء اللہ، آئی لو یو ٹو مائی لائف لائن، اللہ ہمیں ایسا ہی رکھے، آمین۔یاد رہے کہ یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔اقراء عزیزان دنوں اداکارفیروزخان کے ساتھ اپنے نئے آنے والے ڈرامے “خُدااور محبت ” کے سیزن 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا اسکرپٹ ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔اس کے علاوہ اقراء جلد ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” میں نظر آئیں گی جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااور ہدایتکار کاشف نثارہیں۔

تازہ ترین