• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کے انتقال پرنواز شریف سے پی پی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لندن(پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، جنرل سیکرٹری اظہر بڈالوی ،نائب صدر ریاض کوھمروی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر میمن و دیگر رہنماؤں میاں سلیم ،خواجہ معین الدین سید، وحید اقبال، سرور رانجھا ،اسد نواز خان، فخر عمران ،آغا تنویر،حفیظ بلوچ ،راجا افتخار ،تنویر مغل،ندیم میوے والا ،یونس آفریدی ، جبار بٹ شعبہ خواتین کی سمعیہ علی ،انجم جرال ،امبرحسن، رضیہ چوہدری، سما ناز ،شمیم بھٹو ، امبر اعجاز ، سنبلینہ حسن نے اپنے تعزیتی بیان میں میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر انتہائی رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال بلاشبہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور آج میاں نواز شریف اور شہباز شریف ایک انتہائی پیار کرنے والی شفیق ماں کے سائے سے محروم ہوگئے، دکھ کی گھڑی میں پیپلز پارٹی برطانیہ میاں صاحب کے ساتھ ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ رب العزت میاں صاحب کی والدہ ماجدہ کے درجات کو بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ساتھ ہی انہوں نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین