• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزائر پر غیرقانونی تعمیرات نہیں ہونے دیں گے، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے وزراء کمیٹی کی رپورٹ جلد منظرعام پر آئے گی ۔آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر ایکشن لیا سندھ کے جزائر پر کوئی غیرقانونی تعمیرات نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو کراچی پریس کلب میں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے،صحافیوں اور ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے، میڈیاہاؤسز کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں۔ا س سلسلے میں صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی ۔وفاقی حکومت کی سپورٹنگ اسکیم سے بھی صحافیوں کو فائدہ ملنا چاہیے ۔سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان میں صحافیوں کوسب سے زیادہ سپورٹ پیپلز پارٹی کی جانب سے دی جاتی ہے۔۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔سید ناصر شاہ نے کہا کہ جب کوروناوائرس کے پھیلا ؤ پاکستان میں شروع ہوا تو ہم بروقت اقدامات کیے۔ عدالتوں کے احکامات ہیں کہ ہم نے مل کر فیصلے کرنے ہیں ۔

تازہ ترین