• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری انتقال کرگئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ ایڈمرل فصیح بخاری نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل فصیح بخاری 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ امیر البحر نے مرحوم کی پاک بحریہ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثنا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاک بحریہ کے سابق سربراہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین