• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا تنازع توہین عدالت کی درخواست خارج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ تنازع سے متعلق جبران ناصر کی دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں میڈیکل کالجز میں وفاق کے تحت داخلوں کے تنازع سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اکیڈمک بورڈ بنائے بغیر ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوچکا ہے اکیڈمک بورڈ بھی بن چکا ہے بورڈ نے سلیبس کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین