• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری و ڈیفنس چوک ری ماڈلنگ کے ڈیزائن آرڈی اے میں جمع

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) نیسپاک نے کچہری چوک اور ڈیفنس چوک ری ماڈلنگ منصوبوں کے کنسپٹ ڈیزائن آرڈی اے کو جمع کروا دیئے جسکے تحت ڈیفنس چوک میں دو یوٹرن فلائی اوورز جبکہ کچہری چوک میں انڈر پاسز بنائے جائیں گے ، تمام محکموں واپڈا، ٹیلی فون ، گیس ، کنٹونمنٹ بورڈ سے سروسز کی منتقلی کے اسٹیمیٹ مانگ لئے گئے ہیں ۔ آرڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ حکام کا کہنا ہے کہ کچہری چوک اور ڈیفنس چوک کی ری ماڈلنگ اور اپ گریڈیشن کے سلسلے میں نیسپاک کی طرف سے جمع کروائے گئے ڈیزائن کے مطابق ڈیفنس چوک جہلم روڈ پردو یوٹرن فلائی اوورز بنیں گے ، ایک سواں کی طرف سے آئےگا ، دوسرا ڈی ایچ اے کی طرف جائے گا۔کچہری چوک میں ٹریفک کا بہائو بہتربنانے کیلئے انڈرپاسز بنانے کی تجویز دی گئی ہے ، ان دونوں منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے پہلے ہی آرڈی اے کو 14ملین روپے جاری ہو چکے ہیں۔ پی سی ون کے دوران دونوں منصوبوں کی لاگت کا صحیح تخمینہ لگایا جاسکے گا۔
تازہ ترین