ملتان (سٹاف رپورٹر) ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز لَور یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ملک خالد بھٹہ اور ضلعی صدر محمد اشفاق ملک نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے، مہنگائی نے غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ کامیاب ترین جلسہ ہوگا، عوام کو جلسہ میں جوق درجوق موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے۔خالد بھٹہ نے کہا جلسہ کو کامیاب کرنے کیلئے نوجوانوں کو ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔