• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد خیبر پختونخوانے سکولوں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا

پشاور (وقائع نگار)تاجر اتحاد خیبر پختونخوانے دکانوں کے اوقات کار اور سکولوں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ گزشتہ روز تنظیم کا اجلاس زیر صدارت مجیب ا لر حمٰن ہوا جس میں شوکت اللہ ہمدر د‘میاں محمد شوکت خان ‘آفتاب احمد ‘ظفر منہاس ‘ایازحان ‘فہیم شاہ ‘نصیر ہاشمی ‘نثار خلیل ‘شفیق عزیز خان ‘پیر اسماعیل ‘سردار حسین ‘وقاص خان ‘زبیر خان ‘شاہد حان اور دیگر کا بینہ نے شر کت کی ۔ مجیب ا لر حمن نے کہا کہ کاروباری اوقات میں کمی کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔کاروباری اوقات میں کمی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دے گی۔ وقت کم تو رش زیادہ ہوگا وقت زیادہ ہوگا تورش کم ہوگا۔تاجر اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔حکومت تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ حکومت سمیت تمام سیاستدان تین ماہ کی تنخواہ تاجروں میں تقسیم کریں۔ اگر کاروباری طبقہ دیوالیہ کر گیا تو اسے دوبارہ سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ اوقات کار میں کمی کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ۔ تاجر ہرطرح کے ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔حکو مت تاجروں کا معاشی قتل فوری طور پر بند کرے ۔انہوں نے حکومت کی جانب سے سکولوں کی بندش کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کو بند کرنا بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف ہے۔
تازہ ترین