پشاور( نیوزڈیسک)جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر اور جے یو آئی کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پشاور کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کے اوسان خطا کر دئیے ہیں قوم کو حکومتی بوکھلاہٹ سے پتہ لگ گیا ہے کہ حکومت آئی سی یو میں پڑی ہے جلد قوم اس کا جنازہ پڑہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی پی کے 77 سٹی پشاور کی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی بقاء کی جدوجہد کا نام ہے اور تمام جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکی ہیں اور انشاء اللہ انکا اتفاق نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائیگا ۔