• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم عدولی پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر)احتساب عدالت پشاور کے جج شاہد خان نے ایف ڈی اے کےسابق اہلکار ہمایون خان کے ایک ریفرنس میں نامزد ملزم کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت کے جج نے ہمایون خان سابق اہلکار ایف ڈی اے کی ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دورا ن عدالت ملزم نواب خان ٹھیکیدار عدالت میں پیش نہیں جس کے بعد عدالت نے ملزم کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ تفتیشی افسر کو ملزم کے خلاف کاروائی کرنے اور اُسے نو دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔
تازہ ترین