• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ میں دسمبرمیں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں



کراچی سمیت سندھ میں دسمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں رات ہلکی بارش کے بعد صبح بھی بوندا باندی اور ٹھنڈی تیز ہواؤں نے موسم سرد کردیا، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ دو سے تین روز تیز ہوائیں موسم سر د رکھیں گی ۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 26اور 27 نومبرکو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتارسےچل رہی ہیں، ہوا میں نمی 75فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں آئندہ دو سے تین روز موسم سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔مغربی سسٹم کراچی سے ختم ہوگیا ہے،تاہم دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایک اور مغربی سسٹم آسکتا ہے۔

سندھ سمیت کراچی میں دسمبر میں معمول سے زاید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق دو سے تین بارش کے اچھے اسپیل نظرآرہے ہیں۔

دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت جبکہ جنوری میں معمول کا درجہ حرارت رہ سکتاہے۔ گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش کراچی کی فضاؤں میں موجود آلودگی کوکم نہ کرسکی۔ کراچی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں صبح 8بجے تیسرے نمبر پر موجود رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب سے صبح 8بجے تک سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس میں 4ملی میٹر جب کہ سب سے کم ناظم آبادمیں 1.0ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین