آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شیشہ تھوڑا دھندلا ہے مگر دل صاف ہے، یاسر حسین

فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتادیا کہ اُن کا دل صاف ہے۔

یاسر حسین سوشل میڈیا پر اکثر اپنے متنازع بیانات کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہیں، وہ جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی کوئی پوسٹ شیئر کرتے ہیں تو اُنہیں صارفین کی جانب سے کچھ اچھے کمنٹس نہیں ملتے، لیکن اس کے باوجود بھی یاسر حسین سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنی اور اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں ایک ساتھ کھڑے مرر سیلفی لیتے نظر آرہے ہیں، اقراء عزیز مغربی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یاسر حسین لال شرٹ اور کالی جینز پہنے ہوئے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’شیشہ تھوڑا دھندلا ہے مگر دل صاف ہے۔ سالگرہ مبارک ہو بیگم۔‘ اس کے آگے انہوں نے اقراء عزیز کو ٹیگ کیا ہے اور ساتھ ہی کیک اور غبارے کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 12گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 50 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سےبھی اقراء عزیز کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

انہوں نے اقراء کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، اللہ کرے جتنی خوش تم اس سال ہو، ہمیشہ رہو، آمین۔‘


یاد رہے کہ یاسر اور اقرا ءکی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید