• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے تھانہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے عملے کو شاباشی کیوں دی؟

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے تھانہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے عملے کو بہترین انتظامات پر شاباشی دی گئی ہے۔

سردار عثمان بزدار کی جانب سے تھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے لیے ایک لاکھ روپے کے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ بہترین انتظامات پر تھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو تعریفی اسناد بھی دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تھانوں میں سائلین کی داد رسی کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فرض شناس افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین