• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،31برسوں میں 11ہزارخواتین کی بےحرمتی کی گئی


مقبوضہ کشمیرمیں خواتین پر مظالم سے متعلق ایم نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں1989ء سے اب تک 11 ہزار خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے۔

خواتین پر تشدد کےخاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ 31 برسوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے 11 ہزار خواتین کی بے حرمتی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے  مطابق بھارتی فوجیوں نے 31 سال میں 2201ء خواتین کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، بھارتی فوجی باقاعدگی سے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی سمیت متعدد خواتین کشمیری رہنما 4 سال سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

تازہ ترین