گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے حویلی لکھا کے قریبی علاقے وساویوالہ میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کے انتقال پر اہل ِخانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ملک میں حقیقی امن ممکن نہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ فتنہ خوارج کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔