• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: پاکستانی کرکٹرز 4 گروپس میں تقسیم

نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کووڈ۔19 پالیسی کے تحت گروپ میں تقسیم ہوگئے۔

قومی اسکواڈ کے نیوزی لینڈ میں آج کورونا ٹیسٹ بھی کئے گئے، پاکستان ٹیم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ پہنچی تھی، جہاں وہ 3 روزہ مکمل آئسولیشن میں گزارے گی۔

نیوزی لینڈ حکومت کی کووڈ۔19 پالیسی کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر گروپ کا الگ ببل، گروپ کے موومنٹ اور ٹریننگ ہوگی اور وہ 14 ابتدائی دن ان ہی گروپ کی صورت میں رہیں گے۔


گروپ ون میں 9 کھلاڑی بیٹنگ کوچ یونس خان کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

گروپ ٹو کی نگرانی جونئیر کوچ اعجاز احمد کریں گے، جس میں بیشتر کھلاڑی پاکستان شاہین کے شامل ہیں۔

گروپ تھری بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ ہو گا جبکہ گروپ فور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کرے گا۔

پہلا کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی 3 دن کی آئسولیشن مکمل ہونے پر گروپس کے مطابق ٹریننگ کریں گے۔

تازہ ترین