• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی 18 گھنٹے طویل پرواز میں قومی کرکٹرز نے کیا کیا؟


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے لیے طویل پرواز کے دوران کیا کیا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راز سے پردہ اُٹھادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی سی بی نے 3 منٹ 26 سکینڈ دورانیہ کی ویڈیو اس عنوان کے ساتھ شیئر کی کہ ’18 گھنٹے طویل پرواز سے قومی کرکٹرز نے کیسے نمٹا؟ سنیے امام الحق اور ان کے ساتھیوں کی زبانی‘۔

امام الحق کی عابد علی، عماد وسیم، حارث سہیل، حارث رؤف، فواد عالم اور وہاب ریاض سے ہنسی مذاق سے بھرپور گفتگو پر مبنی ویڈیو نے ٹیم کامبی نیشن اور خوبصورت تعلقات کا خوب اظہار کیا۔

قومی اوپنر امام الحق کے اس ابتدائیہ کے ساتھ کہ ہماری طویل فلائٹ میں ہم 36 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر محو پرواز ہیں ویڈیو کا آغاز ہوتا ہے۔


انہوں نے ساتھ ہی یہ شکایتی جملہ بھی ادا کیا کہ کئی گھنٹوں کا سفر کرلیا ہے لیا ہے لیکن نیوزی لینڈ آکر ہی نہیں دے رہا ہے، 18 گھنٹے طویل فلائٹ کے باعث لڑکے بہت ہی تھک چکے ہیں۔

امام الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم کھلاڑیوں نے کوئی فلم نہیں چھوڑی، سب ہی 8 یا اس زائد گھنٹے سو بھی چکے ہیں، میں خود بھی طویل پرواز کے باعث بہت تھک ( بیزار ہو) چکا ہوں۔

اس کے بعد وہ کیمرا مین کے ساتھ سب سے پہلے عابد علی کی سیٹ پر جاتے ہیں، ان سے پوچھتے ہیں اس پرواز میں وہ کیا کرتے رہے ہیں؟

عابد علی نے امام الحق کو بتایا کہ میں نے کئی فلمیں دیکھیں، سو بھی چکا ہوں، آپ سے، عماد وسیم، حارث سہیل اور کپتان بابراعظم سے باتیں کرکے وقت گزارنے کی کوشش کی ہے۔

امام الحق نے اس کے بعد ان کے برابر والی سیٹ پر براجمان عماد وسیم کی طرف مائیک کیا اور انہیں پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں کامیابی پر مبارک باد دی اور ان سے وقت گزاری کے حوالے سےا ستفسار کیا۔

عماد وسیم نے انہیں بتایا کہ میں نے فلمیں نہیں دیکھیں ہاں سیزن دیکھے ہیں۔

اس کے بعد قومی کرکٹر مائیک حارث سہیل کی طرف موڑ دیا اور دوران سفر ان کی مصروفیت سے متعلق پوچھا اُس کے بعد انہوں نے خود ہی بتایا کہ دبئی کے بعد میں نے ایک فلم دیکھی ہے اور سوتا رہا ہوں۔

انہوں نے حارث رؤف سے پوچھا کہ تم نے تو یقیناً فلمیں دیکھی ہوں گی تو انہوں نے بتایا کہ میں ایک بھارتی فلم دیکھی ہے، اس موقع پر امام الحق نے انہیں پہلی بار نیوزی لینڈ جانے پر مبارک باد اور دعائیں دیں۔

اس کے بعد امام الحق نے بتایا کہ ابتدائی لائن کے بعد اب ہم آخری لائن کی طرف آگئے ہیں، تھوڑی دیر میں ہماری فلائٹ لینڈ کرنے والی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے فواد عالم سے فلائٹ کے دوران گزارے لمحات کی روداد سنی اور پھر مائیک وہاب ریاض کی طرف موڑ دیا جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے دوران سفر ایک بھارتی فلم دیکھی ہے، جس پر امام الحق نے چھیڑتے ہوئے کہاکہ آپ نے بھی بالکل اپنے جیسے مووی دیکھی ہے، جس کے بعد دونوں جانب سے قہقہہ لگ جاتا ہے۔

تازہ ترین