• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے علاج کے حوالے سے لندن کے اسپتال میں آئے۔

ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی گردوں کی تکلیف اور دیگر بیماریوں کا جائزہ لیا۔

میاں نوازشریف کے گزشتہ ہفتے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹس کی روشنی میں علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز ہفتے کو ادا کی جائے گی۔

(ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین