• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس اور ایف ڈبلیو او اسکول کے تحت روڈ سیفٹی واک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم نائن، موٹروے پولیس اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) پبلک اسکول کے اشتراک سے نوری آباد میں ’’روڈ سیفٹی واک‘‘ منعقد کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیکٹر کمانڈر جام شورو زاہد نذیر اور ڈی ایس پی نوری آباد نعیم غوری، ہیڈ مسٹریس ایف ڈبلیو او پبلک اسکول میڈم رخسانہ اور اسکول کی طالبات جب کہ موٹروے پولیس کی جانب سے انسپکٹر ممتاز پھلپوٹو، انسپکٹر شاہد عباس گیلانی ،انسپکٹر کامران عاشق اور دیگر نے شرکت کی ۔ طالبات نے روڈ سیفٹی سلوگن اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ایم نائن سے گزرنے والی ٹریفک کو بھی افسران اور طالبات نے روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق بریفنگ دی ۔

تازہ ترین