• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، حکومت سندھ کواخبارات کے تمام واجبات ایک ماہ میں ادا کرنیکا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اشتہارات کی مد میں اخبارت کے واجبات کی عدم ادئیگی کےخلاف درخواست پر محکمہ اطلاعات سندھ کو اخبارات کے تمام واجبات ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں اشتہارات کی مد میں اخبارات کو عدم ادائیگی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سیکرٹری بلدیات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بجٹ ریلیز ہونے کے بعد بلوں کی جانچ پڑتال اور آڈٹ کیاجارہا ہے جانچ پڑتال کےبعد اے جی سندھ سے اخبارات کے نام چیک جاری ہونگے ان تمام مراحل کی تکمیل کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نان بجٹیڈ واجبات کی ادائیگیوں کے لئے کسی بیرونی آڈٹ کی ضرورت نہیں ہوتی یہ فنڈز بھی محکمہ اطلاعات سندھ کے پاس ہوتے ہیں نان بجٹیڈ واجبات کی ادائیگیاں فوری طور پر شروع کی جائیں تاکہ اخباری ادارے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے کر سکیں۔ بعد ازاں عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ کو اخبارات کے تمام بجٹیڈ واجبات ایک ماہ جبکہ نان بجٹیڈ واجبات 15 دنوں میں ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین