آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فارمیسی کونسل، سندھ کا تجویز کردہ نام نکال کر نوکری سے نکالا گیا شخص ممبر بنادیا گیا

اسلام آباد (بلال عباسی) وزارت قومی صحت نے فارمیسی کونسل کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے نام کو نکال کر سندھ حکومت کی جانب سے نوکری سے نکالے گئے تنویز احمد صدیقی کو فارمیسی کونسل سندھ کا ممبر بنا دیا اورفارمیسی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 28 ستمبر کو سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر نعمان عزیز کھتری کو فارمیسی کونسل میں سندھ کے نمائندے کی حیثیت سے شامل کئے جانے کیلئے مراسلہ لکھا گیا لیکن نوکری سے نکالے گئے تنویر احمد صدیقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی صحت اور وزیراعظم کو بھی لا علم رکھا گیا ۔ سندھ حکومت کی جانب سے وزارت قومی صحت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے کہ ان کی جانب سے بھیجے گئے نام کو فارمیسی کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید