• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیاں،گوشت،انڈے من مانے نرخوں پر فروخت، انتظامیہ خاموش

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پر مہنگائی کا وہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس آلو (اول)85سے95روپے کلو، آلو (دوئم) 80سے90، پیاز(اول)70سے85، (دوئم) 65سے75، ٹماٹر(اول)130سے145، (دوئم) 120سے135، لہسن192سے210، ادرک600سے690، لیموں 150، سبز مرچ 170سے180، شملہ مرچ180سے195، کھیرا55، کریلا110سے115، بند گوبھی 80 سے 92، پھول گوبھی65سے75، گھیہ کدو 45 سے55، بینگن45، شلجم35سے45، مولی 30، گاجر70، سبز توری65سے75، اروی 115 سے125، مٹر120سے135، ٹینڈہ 55 سے65، ماڑو55، حلوہ کدو40سے55، روپے کلو،میتھی30، دھنیا 15سے20 اور پالک25سے30روپے گڈی فروخت ہوئی۔ سیب(اول)120سے140روپے کلو ، سیب(سفید)120سے135، سیب(گولڈن) 90سے110، امرود65سے85، انار قندھاری 140سے160، انگور240سے255، گرما185سے195، گنڈیری75سے85، جاپانی پھل95سے105 روپے کلو، کینو65سے75، فروٹر70سے85، مالٹا65سے75، کیلا(اول)85سے95، کیلا (دوئم)75سے85روپے درجن فروخت ہوا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں گوشت(بڑا)400روپے کلو ، گوشت(چھوٹا)800، مرغی (برائلر)202 اور انڈہ(شیور)172روپے تھا لیکن مارکیٹ میں اس کے برعکس گوشت(چھوٹا)(بڑا)650، مرغی 210 روپے کلواور انڈے 180روپے درجن تھے۔
تازہ ترین