• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے پانچ لڑکیوں سمیت 7افراد اغواء

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت 7افراد کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کو علی اصغر نے بتایا کہ اس کی 20سالہ بیٹی(ح) گھر سے کالج گئی جس کو عدنان نے اغوا کر لیا۔ تھانہ صادق آبادکو شفیق الرحمن نے بتایا کہ اس کی بیوی (ص) جو بازار کپڑے لینے گئی، واپس نہ آئی، اسے کسی نے اغواء کر لیا۔ تھانہ صادق آبادکو محمد اختر نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ک) کو عثمان اغوا کر کے لے گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں دو شادی شدہ خواتین ، گیارہ ماہ کی بچی اور نو سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا گیا ۔ غلام مصطفیٰ نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ میری سابقہ بیوی نوشین ناز نے اپنی بہن اور دو بھائیوں کے ہمراہ میرے نو سالہ بیٹے حسین مصطفیٰ کو اغوا کر لیا ۔محمد فیاض نے نون پولیس کو بتایا کہ میری دوسری بیوی مطاہرہ بی بی اپنی گیارہ ماہ کی بچی جویریہ کے ہمراہ گھر کو تالا لگا کر غائب ہو گئی ، شبہ ہے کہ ان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔ محمد صدیق نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ سمیع اللہ نے میری بیوی مریم بی کو اغوا کر لیا ۔
تازہ ترین