• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھیری حسن آباد اور ٹاہلی موہری چوک میں آپریشن ،ریڑھیاں ضبط

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ڈھیری حسن آباد بازار اور ٹاہلی موہری چوک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں ، بدھ کے روز شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ نے انچارج انفورسمنٹ ایاز چوہدری کی نگرانی میں ڈھیری چوک اور ٹاہلی موہری چوک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران دونوں مقامات کو ریڑھیوں سے پاک کر دیا ، ادھر شہریوں کا کہناتھا کہ کینٹ بورڈ کے تجاوزات کیخلاف آپریشن عارضی ہیں ، عملہ کے جانے کے بعد دوبارہ ریڑھیوں والے سڑکوں پر آجاتے ہیں ، چند ریڑھیاں تو عملہ گاڑی میں ڈال کر لے جاتا ہے جو لوگ گلیوں وغیرہ میں عملہ کے آنے سے چلے جاتے ہیں وہ کینٹ بورڈ کی گاڑی (ٹرک) کے جانے کےبعد دوبارہ روڈ پر آجاتے ہیں اور رات گئے تک ادھر ہی ریڑھیاں کھڑی رکھتے ہیں۔
تازہ ترین