• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ اقبال کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں،نیول چیف

اسلام آباد( وقائع نگار،این این آئی) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں نوجوانوں کی تعلیم و تر بیت میں اقبال کی قرآنی فکر کی ا ہمیت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ا فتتاحی سیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، کانفرنس میں سینیٹر ولید اقبال، ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یردہ قل، ایران کے سفیر سید محمد علی حسین، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر بصیرہ امبرین، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظام اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے نوجوان طلبہ کو اقبال کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نا فذ کر کے ا قبال کا شاہین بننے اور ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی، قبل ازیں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہاکہ اقبال کے فلسفہ کی روشنی میں بحریہ یونیورسٹی نوجوان نسل کی تربیت کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔
تازہ ترین