• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی کی فراہمی کیلئےپائلٹ پراجیکٹ شروع کرنےکافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے صاف پانی کی فراہمی کے لیے2 ارب5 کروڑ کی لاگت سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صاف پانی کی فراہمی کا پائلٹ پراجیکٹ یونین کونسل نمبر 99,100 اور 101 لاہورمیں شروع کیا جائے گا منصوبے کے تحت تینوں یونین کونسلز میں موجود بوسیدہ و پرانی واٹر پائپ لائنزکوتبدیل کیا جائے گا، ٹیوب ویلز سے ڈائریکٹ سپلائی کے بجائے پانی کی بڑی ٹینکیاں تعمیر کی جائیں گی۔ہر کنکشن پر میٹر لگا کر گیلن کے حساب سے بل لیا جائے گا،منصوبے کے تحت تینوں یونین کونسلز میں 6 پانی کی ٹینکیاں اور 6 ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے، 10 ہزار گھروں میں واٹر میٹر لگا کر بل وصول کیا جائے گا،تینوں یونین کونسلز میں موجود ٹیوب ویلز پر 18 بلک میٹرز لگائے جائیں گے۔ پائلٹ پراجیکٹ کو دسمبر 2021 تک مکمل کیا جائے گا ۔
تازہ ترین