• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسمان پر بیک وقت ایک ہی چاند 4 جگہوں پر دیکھ کر شہری حیران

فوٹو— انسٹاگرام
فوٹو— انسٹاگرام

روس میں آسمان پر بیک وقت ایک ہی چاند 4 جگہوں پر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

یہ غیر معمولی اور حیرت انگیز منظر 1 اور 2 فروری کی رات روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے رہائشیوں نے دیکھا اور اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

آسمان پر نظر آنے والے اس نایاب منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں آسمان پر 4 چاند ایک قطار بنائے نظر آ رہے ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق آسمان پر نظر آنے والے اس حیرت انگیز نظارے کو ’مون ڈوگ‘ کہا جاتا ہے۔

روس میں بیک وقت آسمان پر 4 چاند کیسے نظر آئے؟

 ماہرین فلکیات کے مطابق روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے جب چاند کی روشنی برف کے ان کرسٹلز سے گزری تو روشنی کے اضطراب سے ایک ہی چاند 4 جگہوں پر نظر آیا۔

اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر قدرتی عمل ہے اور ایسا صرف مخصوص موسمی حالات میں نظر آتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقت میں 4 نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح صرف 1 ہی چاند تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید