آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا، اسد خٹک

اداکارہ وینا ملک سے متعلق اُن کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے، وینا اور اُن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے

اسد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ، بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے، امریکن نیشنل بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔


اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ وینا ملک کے وکیل نے اسدخٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس ارسال کر رکھا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد خٹک 90 روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید