• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان کی کھلاڑیوں کو پروٹوکولز پر سختی سے عمل کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے نیوزی لینڈ میں موجود اسکواڈ کو پروٹوکولز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔

وسیم خان نے 6 کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قومی اسکواڈ سے نیوزی لینڈ میں رابطہ کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی کوویڈ 19 کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، لہٰذا پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں۔


واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 ارکان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں سے 2 پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

تازہ ترین