آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کورونا وائرس کا شکار


کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 ارکان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ تمام چھ اراکین کو قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا، قرنطینہ میں اراکین مینجڈ آئسولیشن میں رہیں گے، تحقیقات مکمل ہونے تک ٹریننگ کی سہولت کو روک دیا گیا۔


لاہور سے روانگی کے وقت دورے کرنیوالے تمام اسکواڈ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اس معاملےپر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید