خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور گوجرانوالہ سے تھا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ پولیس کا علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔