• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: فیضان، محمد نواز اور اکبر رحمٰن کی سنچریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں فیضان ریاض،محمد نواز اور اکبر رحمن نے سنچریاں اسکور کیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو پہلے دن ناردرن نے 87 اوورز کے کھیل میں 5وکٹوں کے نقصان پر 371رنز بنا لیے ۔ فیضان ریاض 124رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔ محمد نواز نے 121رنز بنائے ۔ ناصر نواز 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے۔ سلمان علی آغا 62 رنز پر ناٹ آئوٹ بیٹسمین ہیں ۔ عمر صدیق 94 رنز بنا کر وقاص مقصود کو وکٹ دے بیٹھے ۔ زین عباس 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ اسٹیٹ بنک گرائونڈ میں بلوچستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر اکبر الرحمان کے 155 ناٹ آوٹ رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر333 رنز بنا لیے ہیں ۔ ایاز تصور نے 67 رنز بنائے ہیں ۔

تازہ ترین