• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بیڈ خالی ہیں، صوبائی محکمہ صحت

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) سندھ کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کےمریضوں کے لئے خاطر خواہ وینٹی لیٹراور بستر خالی ہیں، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے 31 سرکاری ونجی اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 451 وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے215 خالی ہیں، ان اسپتالوں کے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹس (ایچ ڈی یوز) میں 1011 بستر مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 613 خالی ہیں جبکہ مختص کیے گئے 1534 آئیسولیشن بستروں میں سے 1448 خالی ہیں، اس طرح دیکھا جائے تو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئےفی الحال خاطر خواہ وینٹی لیٹر، ایچ ڈی یو بیڈ اور آئیسولیشن بیڈز خالی ہیں لیکن ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ عوام کا احتیاط کرنا بہت ضروری ہے اگر بے احتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس کی پہلی ویو کی طرح وینٹی لیٹرز کے لئے مارا ماری شروع ہو جائے گی، ماہرین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ خود کو ، اپنے اہل خانہ اور دوسروں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر ہر صورت اختیار کریں، دوسری جانب حیدرآباد ڈویژن میں 48 وینٹی لیٹر، 132 ایچ ڈی یو بیڈ اور 358 آئیسولیشن بیڈز خالی ہیں، شہید بینظیر آباد نوابشاہ ڈویژن میں 14وینٹی لیٹر، سکھر ڈویژن میں 24 وینٹی لیٹر ، 80ایچ ڈی یوبستر جبکہ 613 آئیسولیشن بیڈز خالی ہیں۔

تازہ ترین