کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں گھر کے اندر بنے پانی کے ٹینک میں 3 سالہ بچی فاطمہ ڈوب گئی ، اہل خانہ نے فوری طور پر بچی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسکی موت کی تصدیق کردی ۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب سے ایک گینگ پکڑا ہے، یہ گینگ اہم شخصیات کا ڈیٹا چند ہزار روپے کے عوض فروخت کر رہا تھا۔
دورانِ ملاقات محسن نقوی نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میں میری مقبولیت انتہائی زیادہ ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو زہر دینے، گولی مارنے یا تلف کرنے پر مستقل پابندی عائد کر دی۔
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد اسرائیل کو سفارتی دباؤ اور عالمی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
تربت میں غیر قانونی طور پر ایران جانے والے افغانیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
عصمت زیدی نے ڈرامہ انڈسٹری میں بڑھتی غیر پیشہ ورانہ روش اور سینئر فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک پر کھل کر بات کی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ نے سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا اپنی فوجی ضروریات کے لیے اسلحہ محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔
کیوبن وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ کیوبا سے امریکی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں
امریکا اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک اپنی سخت شرائط پر قائم رہے تو کسی پیش رفت کا امکان کم ہو جائے گا۔
دکی کے پتھر ٹاپ ایریا میں کوئلے کہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے6 کان کن پھنس گئے۔
بنگلادیش کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد باہمی رابطے نہ ہونے کے برابر رہے، کپتان شان مسعود شکست کے بعد خاصے افسردہ اور مایوس تھے
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب ان کی بہن نے ان کی تصدیق کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں شرکت کی کوشش کروں گا۔