• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں کورونا سے اب تک 16 ہزار ہلاکتیں

برسلز( حافظ انیب راشد ) بلجیم میں عالمی وباء کورونا وائرس اب تک 16000 افراد کی زندگیاں نگل گئی ہے۔ یہ اعدادوشمار بیلجئین حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ذمہ دار ادارے سائنسانو کی جانب سے جاری کئے گئے۔ سائنسانو کے مطابق یہ وہ افراد ہیں جو اس سال کے آغاز میں اس وباء کی آمد سے لے کر اب تک اس مرض کے باعث ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسی طرح کورونا وائرس کے ملک میں پازیٹیو کیسسز کی تعداد بھی 5 لاکھ 64 ہزار 967 ہوگئی ہے۔ سائنسانو کے حکومت کی جانب سے لگائی گئی مختلف پابندیوں کے باعث کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ 16 سے 22 نومبر کے درمیان ہر ایک لاکھ آبادی میں متاثرین کی تعداد 3082 روزانہ رہی جو کہ ان پابندیوں سے قبل 12000 افراد روزانہ تھی۔ ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔ 19 سے 25 نومبر کے درمیان 270 مریض لائے گئے۔ اس وقت بلجیم کے ہسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد 4570 ہے ان میں سے 1071 انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں ۔ سائنسانو کے مطابق 16 سے 22 نومبر کے درمیان ملک میں 157 اموات روزانہ ہوتی رہی ہیں جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 16077 تک جا پہنچی ہے ۔ ان میں گزشتہ روز اس وباء سے ہلاک ہونے والے 139 افراد بھی شامل ہیں ۔ 
تازہ ترین