کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی ایماء پر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی اور سازش بے نقاب ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اس کوشش سے مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاء میں پیدا ہونے والی صورت حال پوری دنیا کی تباہی کا باعث ثابت ہوگی، نئے امریکی صدر بائیڈن کو دونوں خطے کو پر امن رکھنے کے لئے اسرائیل اور بھارت کےدبائو سے باہر نکلنا ہوگا۔