• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کے جج کورونا کا شکار، نئے احکامات، عدالتوں میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند، سندھ بار کے انتخابات بھی ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کورونا کے مزید پھیلنے کے خدشہ پر نئے احکامات جاری کردیے ۔عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے ایک جج بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔علاوہ ازیں ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین مسیح نے بحیثیت ریٹرننگ آفیسر نے وکلا برادری میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر سندھ بار کونسل کے انتخابات غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین