اسلام آباد(جنگ نیوز /ٹی وی رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب کو جنٹلمین احد چیمہ کو تین سال جیل میں رکھنے سے کیا ملا؟۔
نیب مقدمات میں ضمانتوں کی مخالفت صرف اصول کی بنیاد پر ہی کرے،مخالفت اسی صورت ہوسکتی ہے جب ملزم سے معاشرے کو نقصان کا اندیشہ ہو۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کرپشن کے ملزم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے جیکب آباد اسکولوں میں کرپشن کے ملزم آزاد علی کی پانچ پانچ لاکھ کی دو گارنٹیوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
ملزم کے وکیل راجہ عامر عباس نے کہا کہ ملزم پر 34 لاکھ کی کرپشن کا الزام ہے، الزام کی رقم بطور ضمانت جمع کروا چکے ہیں۔