• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، دنیا میں مزید 12 ہزار 350 ہلاکتیں، کیسز 6 کروڑ سے متجاوز، سوڈان کے سابق وزیراعظم بھی چل بسے

پیرس(اے ایف پی، جنگ نیوز)کورونا ،دنیا میںمزید 12ہزار 350ہلاکتیں، 6لاکھ35ہزار نئےکیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد6 کروڑ 4 لاکھ سے متجاوز،سوڈان کے سابق وزیر اعظم بھی چل بسے،صرف امریکا میں 2400اموات دیکھی گئیں،روس و جنوبی کوریا میں کیسز میں تیزی سے اضافہ،عالمی ادارہ صحت نے ورزش پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مزید 12ہزار 350 ہلاکتیں اور 6 لاکھ 354ہزار نئے کیسز دیکھے گئےجس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 2لاکھ نئے کیسز اور 2 ہزار 400 سے زائد اموات سامنے آگئیں،امریکا میں اب تک وائرس کے باعث 2 لاکھ 62 ہزار اموات ہوچکی ہیں، ادھر سوڈان کے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کے رہنما صادق المہدی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اعتدال پسند اسلامی امت پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی۔

تازہ ترین