• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس کو سرکاری پناہ گاہوں کےدورے کرنے اور بااختیار بنانیکا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کی جانب سے ملک بھر میں قائم کردہ ٹائیگر فورس کی مانیٹرنگ ٹیموں کو سرکاری پناہ گاہوں کےدورے کرنے اور ان کی مانیٹرنگ کرکےبااختیار بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے ، اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں وزیراعظم ٹائیگر فورس مانٹیرنگ ٹیموں کو سرکاری پناہ گاہوں کا دورہ کرنےاور وزیراعظم کو رپورٹ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کواحکامات جاری کئے ہیں ،اس سلسلے میں وزیراعظم آفس سے صوبائی حکومت کوجاری ہونےوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم ٹائیگرفورس کی مانیٹرنگ ٹیموں کی سرکاری پناہ گاہوں کے دوروں اور ان کی میڈیاکوریج کے حوالے سے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کی جائیں۔

تازہ ترین