• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر پابندی سے صوبہ ریونیو سے محروم

راولپنڈی (راحت منیر،اپنے رپورٹر سے) پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر پابندی کے باعث صوبہ کو ریونیو وصولی سے محروم ہوگیا۔ اس وقت وفاق، آزادکشمیر،کے پی کے،سندھ اور بلوچستان دھڑادھڑ اسلحہ لائسنس جاری کررہے ہیں اور پنجاب سے سینکڑوں افراد ان صوبوں سے لائسنس بنوا رہے ہیں، پنجاب نے گزشتہ دس سال سے شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی لگارکھی ہے۔اس وقت دوسرے صوبوں سے لائسنس پر تقریبا تیس پینتس ہزار روپے خرچہ آرہا ہے۔ دوسری طرف جن لوگوں کے لائسنس بنے ہوئے ہیں ان کو الگ مسائل کا سامنا ہے،اگر کوئی ترمیم یا اضافہ کرانا ہو تو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سرد مہری و لاپرواہی آڑے آتی ہے۔ ہر ضلع کیس بنا کر منظوری کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور بھجوادیتا ہےلیکن سیکشن افسر جوڈیشل ون اپنی مرضی سے کام کرتا ہے، کئی کئی برسوں سے مختلف درخواستیں لاہور میں زیر التواء ہیں۔ شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیپوٹرائزڈ سسٹم کے بعد دور دراز کے اضلاع کے عوام کو لاہور میں درخواستیں سرد خانے کی نذرہونے کی اذیت سے بچایا جائےاور ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر یا ڈویژن میں کمشنر کو ایس او جوڈیشل کے اختیارات دئیے جائیں۔
تازہ ترین