• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل امتحان کوویڈ 19 انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان،88فیصد امیدوار فیل

راولپندی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے سپیشل امتحان Covid-19انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹرغلام دستگیرکے مطابق 10142امیدواروں نے امتحان دیا۔ ان میں سے1255کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 12.37رہا۔ 8756امیدوار فیل ہو گئے ۔ امتحان میں 4350 طالبات اور 5792طلباء شامل ہوئے۔ امیدواروں کو نتائج داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائل نمبر ز پر بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
تازہ ترین