• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی بندش طالب علموں کیلئے نقصان دہ ہے، میاں وقاص قریشی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے رابطہ سیکرٹری میاں وقاص فرید قریشی نے کہا ہے کہ سکولوں کی بندش نہ صرف طالب علموں کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ اس کا ملکی معیشت پر بھی اثر پڑے گا، تعلیمی ادارے واحد جگہیں ہیں جہاں پر سو فیصد ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جاتا ہے، پہلے بھی سکولوں کی بندش سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہو چکا ہے اس اقدام سے بچے تعلیم سے مزید دور ہوجائیں گے، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، سکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے۔
تازہ ترین