• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ایتھیکل کمیٹی کا اجلاس،ریسرچ پراجیکٹس کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ایتھیکل رویو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریسرچ کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور بیشتر ریسرچ پراجیکٹس کی منظوری کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا ریسرچ جرنل بھی جلد شائع ہوگا۔
تازہ ترین